الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دیئے 

Mar 22, 2023 | 21:50:PM
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دیئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے ہونے والے عام انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات نہیں ہونگے بلکہ اب یہ الیکشن 8 اکتوبر کوہوں گے ، جس کے بعد اب جاری شیڈول واپس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے ماحول سازگار نہیں ہے ، سیکیورٹی اداروں نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے ، جس کے باعث 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات کا شیڈول واپس لیا جاتا ہے ۔