سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

Mar 22, 2023 | 20:38:PM
سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی پنجاب سے بڑی سیاسی شخصیت و سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، جمشید دستی نے ملاقا ت میں عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ جمشید دستی  نےمارچ 2013ء میں پیپلز جماعت اور پارلیمان سے استعفی دے کر اگلے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی، جس میں حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دی۔