دوستانہ میچ میں مالدیپ نے پاکستان کو ایک صفر سے شکست دے دی

Mar 22, 2023 | 12:11:PM
دوستانہ میچ میں مالدیپ نے پاکستان کو ایک صفر سے شکست دے دی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دوستانہ میچ میں مالدیپ نے پاکستان کو فٹبال کے میدان میں ایک صفر سے شکست دے دی ۔

لامو گان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مالدیپ کے کھلاڑی ابراہیم اعصام نے پہلے ہاف کے بیسیوں منٹ میں پاکستان کے خلاف ایک گول سکور کیا۔

دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی جبکہ پاکستانی ٹیم پورے میچ میں مالدیپ کے خلاف ایک گول بھی نہ کرسکی۔

پاکستانی سکواڈ نے میچ کی تیاری کیلئے بھرپور مشقیں کیں اور فٹنس اور مہارت میں بہتری لانے کیلئے ٹریننگ کی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے منتخب اسکواڈ میں ثاقب حنیف، عبدالباسط ، سلمان الحق، مامون موسیٰ خان، سید عبداللہ شاہ، عبداللہ اقبال، حسیب احمد خان، توقیر الحسن، سردار ولی، راؤ عمر حیات اور عبدالقدیر خان شامل ہیں۔

پی ایف ایف نے علی خان نیازی ، محمد سفیان، علی عزیر، عالمگیر غازی، زین العابدین اسحاق ، ہارون حامد، شائق دوست، محمد ولید خان، معین احمد، اے صمد شہزاد، عمر سعید اور ایم وحید کو بھی اسکواڈ کیلئے منتخب کیا ۔