محمد خان بھٹی کے شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 اپریل تک توسیع

Mar 22, 2023 | 11:01:AM
اینٹی کرپشن کورٹ نے محمد خان بھٹی کے شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 اپریل تک توسیع کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اینٹی کرپشن کورٹ نے محمد خان بھٹی کے شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 اپریل تک توسیع کر دی۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے محمد خان بھٹی کے شریک ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم فتح محمد، محمد فریاد، ارشد ندیم اور کاشف شکور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر نے عدالت سے تفتیش مکمل کرنے کیلئے مہلت طلب کی، عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 اپریل تک توسیع کر دی۔

واضح رہے ملزمان پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے افسران ہیں۔ ملزمان پر محمد خان بھٹی کو رشوت دے کر مرضی کے عہدوں پر تعیناتی کا الزام ہے۔