صدر عارف علوی عمران خان کےیس مین بن چکے۔حمزہ شہباز

Mar 22, 2022 | 15:42:PM
حمزہ شہباز، فائل فوٹو
کیپشن: حمزہ شہباز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حمزہ شہباز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف تڑیاں لگانے سے کچھ نہیں ہو گا۔
 پاکستان  مسلم لیگ (ن)   کے رہنما  حمزہ  شہباز    نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے جب جہاز بھر بھر کر لاتے تھے اس وقت ضمیر کی آواز اچھی تھی اب کیا ہوا ؟  تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران نیازی ہواس باختہ ہو گئے ہیں ۔

حمزہ شہباز نے صدر عارف علوی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  صدر پاکستان نے ہمیں مایوس کیا ، ایوان صدر آرڈینینس فیکٹری بن چکا ہے ۔صدر پاکستان کے کم اور عمران خان کے یس مین بن چکے ہیں۔

حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے، اب قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف تڑیاں لگانے سے کچھ نہیں ہو گا ، آپ لوگوں کے گھروں میں گھس گئے ہیں کبھی کہتے ہیں بچوں سے کوئی  شادی نہیں کرے گا کبھی کہتے ہیں سکول نہیں جا سکیں گے ، کیا یہ بنانا ریپبلک ہے آپ نے چار سال میں سوائے بھوک کے دیا کیا ۔ لوگوں کے جھونپڑے گرا کر اپنا بنی گالا ریگولرائز کروا لیتے ہیں 

 لیگی رہنما نے کہا کہ سیاسی لوگوں نے عوام کی جانب جانا ہے آپ تو بنی گالا میں چھپ جائیں گے ، خود آپ الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہیں ۔ آپ نواز شریف سے منی لانڈرنگ اور ایون فیلڈ کا جوب مانگتے ہیں ،  کیا آپ نے فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کا جواب دیا ؟ اللہ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے ، اب  آپ اللہ کی پکڑ میں ہیں ۔ عمران نیازی تم نے جتنے باونسر اور  یارکر پھینکنے تھےپھینک چکے اب اپوزیشن  گگلی کروائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    آرمی چیف اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات۔دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال