بلاول بھٹو کی شریف فیملی پر تنقید ۔۔مریم نواز کے ترجمان بھی میدان میں آگئے

Mar 22, 2021 | 23:26:PM
بلاول بھٹو کی شریف فیملی پر تنقید ۔۔مریم نواز کے ترجمان بھی میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مریم نواز نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ سیاسی بات کا سیاسی جواب دیا جانا چاہئے، سیاسی بیانات کے جواب میں ذاتی نوعیت کے حملے کمزوری کی نشانی ہے، اس قسم کی بیان بازی سے دوری اختیار کریں۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہاکہ پاکستان کے کئی مسائل ہیں ،بھوک بدحالی بیروزگاری ودیگراہم مسائل ہیں، مطیع اللہ جان کواغواکیاگیا، وزیراعظم نے کہا ہم نے کہاہے کہ مطیع اللہ جان کی آزادی کے احکامات دیئے ہیںلیکن یہ نہیں بتایا کہ اس کواٹھایا کس نے، ہمارے دورمیں جومسنگ پرنسنزہوئے ان کی ذمہ داری ہم قبول کرتے ہیں ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ بلوچستان میں ہم نے سب سے زیادہ مسنگ پرسنزآزادکروائے ،مریم نواز نے بھی کوئٹہ کے جلسے میں مسنگ پرسنزکی بات کی، شیریں مزاری کوشش توکررہی ہیں پرکامیاب نہیں ہونگی ،عمران خان ایسا کچھ نہیںکریں گے جس سے سلیکٹرزناراض ہوں ۔
محمد زبیر نے کہاکہ وہ جب تک حکومت کریں گے جب تک وہ راضی ہیں، پارلیمنٹ مسنگ پرسنزپرکمیٹی بنائے ہمارے آئین میں ہرشخص کی غلطی کی سزاموجودہے ،ہم مسنگ پرسنزکے درد کومحسوس کریں ہمیں بات کرنی پڑے گی ،ان کاکہناتھا کہ پی ایم ایل ن مسنگ پرسنزکے ساتھ ہے ہرفورم پران کے ساتھ ہیں ہم نے آزادی ان دنوں کے لئے توحاصل نہیں کی تھی ۔