کبریٰ خان نے وزیر اعظم عمران خان کو ان فالو کرنے کی وجہ بتادی

Mar 22, 2021 | 22:39:PM
کبریٰ خان نے وزیر اعظم عمران خان کو ان فالو کرنے کی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ کبریٰ خان نے وزیر اعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو ٹوئٹر پر ان فالو کیا کر دیا کہ سو شل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پر ایک انٹر ویو میں کبریٰ خان نے بتایا کہ عمران خان اور حمزہ علی عباسی بہت زیادہ سیاسی بن گئے تھے اور ان کے اکاﺅنٹس پر صرف سیاسی باتیں تھیں، جس وجہ سے انہوں نے انہیں ان فالو کردیا۔ حمزہ عباسی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلنے لگے تھے اور ان کی ٹوئٹس زیادہ تر سیاسی ہوتی تھیں۔
 ان کا کہنا تھا کہ میرے انسٹا گرام پر 18 لاکھ  سےزیادہ فا لوورز نہیں  لیکن یہ مخلص لوگ ہیں، میں نے انہیں خریدا ہے نہ ہی کسی سے تعلقات رکھ کر انہیں بڑھایا ہے۔