عا مر خان کی بیٹی کی انٹر ن شپ کرنیوالوں کیلئے پر کشش آفر

Mar 22, 2021 | 20:31:PM
عا مر خان کی بیٹی کی انٹر ن شپ کرنیوالوں کیلئے پر کشش آفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعہ بتایا ہے کہ انہیں کچھ انٹرنس کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرا نے مینٹل ہیلتھ پر کام شروع کیا ہے۔ اس کام کیلئے کچھ ویکنسیاں بھی نکالی ہیں جس کی تفصیلات انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر دی ہیں۔ مینٹل ہیلتھ میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو ایرا نوکری دے رہی ہیں۔ ایرا کی اس پہل کی سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی کی جارہی ہے۔


ایرا نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ انہیں اس کام کیلئے 25 انٹرن شپ کی تلاش ہے ، جنہیں وہ ایک مہینے میں پانچ ہزار روپے سیلری کے طور پر دیں گی۔ ہر ریاست سے انہیں ایک ایک انٹرن چاہئے ، جو مینٹل ہیلتھ پر کام کرسکے۔ 22 مارچ سے یہ کام شروع کیا جائے گا اور روزانہ آٹھ گھنٹے کی شفٹ ہوگی۔سب سے ضروری بات یہ ہے کہ یہ انٹرن شپ صرف ایک مہینے کی ہوگی۔
ساتھ ہی ایرا نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ پیسوں کے بغیر ان کے ساتھ اس پروجیکٹ میں آناچاہتے ہیں ، وہ بھی اپنا ایک دو گھنٹہ دے سکتے ہیں۔