مریم نواز کی پیشی پر پی ڈی ایم کا لاہور میں پاور شو کا اعلان

Mar 22, 2021 | 19:15:PM
مریم نواز کی پیشی پر پی ڈی ایم کا لاہور میں پاور شو کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب پیشی کا معاملہ نیب پیشی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے اہم رہنمائوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ،کھوکھر برادران،رانا مبشر کو، ایم این اے ملک پرویز، ملک ریاض،علی پرویز ملک، وحید عالم،بلال یاسین، چوہدری شہباز اور بائو اختر کواہم ذمہ داریاں دے دی گئیں ہیں۔
 ذرائع کے مطابق نیب پیشی کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے اہم اجلاس پرسوں طلب کرلیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مریم نواز کریں گی۔ اجلاس میں روٹ کیا ہو گا۔کارکنان کہاں جمع ہوں گے اس حوالے سے معاملات پر مشاورت ہو گی۔ 
دوسری جانب مظاہرین سے نمٹنے کیلئے وزیر قانون راجہ بشارت بھی متحرک ہو گئے۔ وزیر قانون نے مسلم لیگ ن کے فعال کارکنوں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔ لیگی کارکنوں کو حراست میں لینا ہے یا پیشی پر جانے سے روکنا ہے وزیر اعلی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔