یہ پہلے سے طے ہے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ سے ہوگا، مولانا فضل الرحمان

Mar 22, 2021 | 18:59:PM
یہ پہلے سے طے ہے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ سے ہوگا، مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ،پی ڈی ایم کے مستقبل بارے فی الحال اگرکاآپشن استعمال نہیں کروں گا،استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اپنی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دے گی ،امیدہے پیپلزپارٹی استعفوں کے معاملے میں پی ڈی ایم کاساتھ دےگی،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ سے ہوگایہ بات پہلے سے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر طے شدہ ہے ۔
چیچہ وطنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ نیب متنازعہ ادارہ بن چکاہے اور نیب کوبطورسیاسی ہتھیاراستعمال کیاجارہاہے،مریم نوازکواداروں کےخلاف بولنے پرنیب طلب کیاجارہا ہے ، 26 مارچ کو مریم نواز کی نیب پیشی پر پی ڈی ایم کی جماعتیں شرکت کرینگی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے جتنی بھی قانون سازی کی عالمی دباﺅ پر کی ہے، پاکستان میں ایسا الیکشن ہونا چاہئے جس پر قوم کو اعتماد ہو، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ،بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا،ان کاکہناتھا کہ حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے کوئی موثر لائحہ عمل نہیں بنایا،پاکستان نے ابھی تک ایک روپے کی بھی کورونا ویکسین درآمد نہیں کی