ہال روڈسمیت اہم مارکیٹوں میں کل کاروبار ہوگا یانہیں،دیکھئے خبر

Mar 22, 2021 | 18:23:PM
ہال روڈسمیت اہم مارکیٹوں میں کل کاروبار ہوگا یانہیں،دیکھئے خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کل 23 مارچ کوشہر کی ریٹیل مارکیٹس زیادہ تر کھلی اور ہول سیل مارکیٹس بند رہیں گی، ہال روڈ انجمن تاجران کے صدرشبیر لبھا کا کل کاروبار کھلے رکھنے کا اعلان۔
 تفصیلات کے مطابق شہر بھر کی صرافہ مارکیٹس کے تاجران کا بھی دکانیں کھلی رکھنے کا فیصلہ۔ کل صدیق ٹریڈ سنٹر اور حفیظ سنٹر میں بھی کاروبار جاری رہے گا۔ اسی طرح لبرٹی مارکیٹ سمیت گلبرگ میں پلازے وشاپنگ مالز کھلے رہیں گے۔ مال روڈ پر کاروباری سرگرمیاں بھی کل جاری رہیں گی۔
 انارکلی بانو بازار، پیرس مارکیٹ، خانم بازار ,عابد الیکٹرونکس مارکیٹ، کریم مارکیٹ اقبال ٹاﺅن بھی کھلی رہے گی۔