آسٹریلیا میں بارشوں نے تباہی مچادی، ڈیم کے بند ٹوٹ گئے

Mar 22, 2021 | 10:53:AM
آسٹریلیا میں بارشوں نے تباہی مچادی، ڈیم کے بند ٹوٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آسٹریلیا میں بدترین سیلاب نے نیو ساؤتھ ویلز کے شہر سڈنی سمیت دیگر متعدد علاقوں میں بڑے  پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔

 عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی سمیت کئی بڑے شہروں میں مسلسل بارشوں کے باعث دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی جبکہ ڈیم کے بند ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سڈنی سمیت کئی بڑے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی علاقوں کو خالی کروالیا گیا اور ہزاروں افراد کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ 150 سے زائد معمولی زخمیوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا  تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حکومت نے 16 علاقوں کو آفت زدہ قرار دیدیا۔کئی اہم شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے  ذرائع آمدورفت معطل ہیں۔ سیلابی پانی میں شہریوں کی گاڑیاں پھنس گئیں جنہیں بعد میں امدادی ٹیموں نے پانی سے باہر نکالا۔محکمہ موسمیات کے مطابق  طوفانی بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ اگلے ہفتے کے آخر تک جاری رہ سکتا ہے اس لیے شہری بلاوجہ گھر سے باہر مت نکلیں اور ساحلی علاقوں کا بالکل بھی رخ نہ کریں۔