نامور قوال امجد صابری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے

Jun 22, 2026 | 18:09:PM
نامور قوال امجد صابری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے نامور قوال امجد صابری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے، تاہم فنِ قوالی کے فروغ اور موسیقی کی دنیا میں ان کی خدمات آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔

خوبصورت آواز، منفرد انداز اور روح پرور قوالی کے باعث عالمی شہرت حاصل کرنے والے امجد صابری 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ معروف قوال غلام فرید صابری کے صاحبزادے تھے اور انہیں قوالی کا فن خاندانی ورثے میں ملا۔

امجد صابری نے اپنے فنی سفر کا آغاز اپنے والد کی شہرۂ آفاق قوالی تاجدارِ حرم سے کیا، جس نے انہیں بے پناہ شہرت دلائی۔ بعد ازاں انہوں نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے لازوال کلام "شکوہ" اور "جوابِ شکوہ" کو قوالی کے منفرد انداز میں پیش کرکے ملک و بیرونِ ملک بے حد پذیرائی حاصل کی۔

امجد صابری نے سترہ سے زائد ممالک میں فنِ قوالی کو جدید انداز میں متعارف کرایا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔ ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں تمغۂ حسنِ کارکردگی اور ستارۂ امتیاز سے نوازا۔

22 جون 2016 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں امجد صابری جاں بحق ہوگئے۔ برصغیر میں فنِ قوالی کے فروغ کے لیے صابری خاندان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جبکہ امجد صابری اپنی آواز اور فن کے باعث ہمیشہ اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے:ذرائع