’’اپنی مدد آپ کے تحت جاؤ‘‘کراچی سے سکردو جانے والے مسافر بڑی پریشانی میں پھنس گئے

Jun 22, 2026 | 17:18:PM
’’اپنی مدد آپ کے تحت جاؤ‘‘کراچی سے سکردو جانے والے مسافر بڑی پریشانی میں پھنس گئے
کیپشن: کراچی سے سکردو جانے والے مسافر بڑی پریشانی میں پھنس گئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) کراچی سے  سکردو جانے والے مسافر بڑی پریشانی میں پھنس گئے,پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے مسافروں کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر اتار دیا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپ لوگوں کو یہیں اتارا جا رہا ہے،اپنی مدد آپ کے تحت سکردو خود جاؤ۔

مسافرنے صبح 7 بجے جہاز نے سکردو جانا تھا،فلائیٹ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے سکردو کے لیے روانہ ہوئی، فلائیٹ سکردو کے بجائے اسلام اباد اتاردی گئی،لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ا نتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپ لوگوں کو یہیں اتارا جا رہا ہے،اپنی مدد آپ کے تحت سکردو خود جاؤ۔

 انتظامیہ کی جاب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے زیادہ شور مچایا تو کراچی واپس لے جائیں گے،انتظامیہ کا کہنا ہے کسی مسافر کو ری فنڈ بھی نہیں ملے گا،جہاز میں چھوٹے بچے بچیاں خواتین اور بزرگ موجود ہیں مجموعی طور پر جہاز میں 180 سے زائد لوگ سوار ہیں،ہم لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں،دوپہر ڈھائی بجے سے زائد وقت ہوچکا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں،مشکل میں پھنسے شہریوں اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی پی آئی اے کے اعلی حکام نوٹس لیں اور ہماری مدد کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا عاشورہ کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان