عوام پر 36 ارب روپےکےنئےٹیکسز لگانے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی حکومت نے 36 ارب روپےکےنئےٹیکس اقدامات کا فیصلہ کیا ہے،فیصلہ تنخواہوں میں مجوزہ سےزیادہ اضافے اورسولرپینلزپرٹیکسزمیں کمی کے باعث کیاگیا۔
مجوزہ 18 فیصد کے مقابلےسولر پینلز کی درآمدپر 10 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے،تنخواہوں میں مجوزہ 6 فیصد کے مقابلے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ نے نئےٹیکس اقدامات کی منظوری دے دی۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے سے ریونیو کا خلاپیدا ہوا، سولر پر ٹیکس18سےکم کر کے 10 فیصد کرنے پر ریونیو گیپ پیداہوا ،آئی ایم ایف نےان ریلیف اقدامات کا متبادل پلان مانگا تھا،آئی ایم ایف کوٹیکس اقدامات پر مبنی پلان دیا گیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ریونیوگیپ پرکرنےکیلئے3مختلف اقدامات کیے گئے ہیں،ڈے اولڈ چوزے پر 10 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے ،کمپنیوں کیلئے میوچل فنڈ کےذریعےمنافع پر 29فیصدٹیکس اورحکومتی سکیورٹیز کی ادائیگی پر 20 فیصد ٹیکس کی تجویز ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو متبادل ٹیکس کیلئے6 تجاویز بھجوائی گئیں،آئی ایم ایف نے6میں سے3 تجاویز پر اتفاق کیا،اگراقدامات نہیں لیتے تو سولر پر ٹیکس 18 فیصد ہی کرنا پڑتا۔
یہ بھی پڑھیں:کینجھر جھیل میں سیاحوں کی کشتی کو حادثہ، 8 سیاح ڈوب گئے