ایران کا امریکی حملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

Jun 22, 2025 | 11:47:AM
ایران کا امریکی حملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایران نے امریکہ کی جانب سے اپنے جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک میں قائم ایران کے اقوام متحدہ مشن نے امریکی بمباری کو "کھلی اور غیرقانونی جارحیت" قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی شدید مذمت کرے۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارت کیلئے  ایک اور سبکی۔۔۔

ایرانی مشن کا کہنا ہے: "سلامتی کونسل اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داری ادا کرے اور اس سنگین جرم کے مرتکب فریق کو مکمل انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ اسے سزا سے استثنیٰ نہ ملے۔"

ایران کا مؤقف ہے کہ عالمی امن کے تحفظ کے لیے اس حملے کو نظر انداز کرنا عالمی قوانین کی نفی ہو گی۔