امریکا کاایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ، فردو، نطنز اوراصفہان میں میزائل برسا دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے ایران کے 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کر دیا ۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ تھوڑا انتظار کرے، حملوں کی سزا ضرور بھگتے گا :آیت اللہ خامنہ ای
ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے فردو، نطنز اوراصفحان میں موجود جوہری تنصیبات پر بم بر سا دئیے ۔امریکی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔
ایرانی کی جوہری تنصیبات پر حملے میں امریکی بی ٹوبمبار طیاروں نے حصہ لیا۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پرحملےکےدوران اسرائیل امریکا سےمکمل رابطےمیں تھا۔