نوازشریف انتخابی مہم کے لیے نہیں انتخابی تحریک کیلئے آرہے ہیں، جاوید لطیف

Jun 22, 2023 | 14:49:PM
 وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نوازشریف انتخابی مہم کے لیے نہیں انتخابی تحریک کے لیے آرہے ہیں، اس مرتبہ الیکشن سندھ میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نوازشریف انتخابی مہم کے لیے نہیں انتخابی تحریک کے لیے آرہے ہیں، اس مرتبہ الیکشن سندھ میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔

جاوید لطیف نے اپنے حالیہ بیان میں مسلم لیگ ن کے بانی رہنما، میاں محمد نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے ہی امید ہے کہ وہ ملک کو اس بھنور سے نکالیں گے۔

جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عوام نے نوازشریف کو دو تہائی اکثریت دی تو ملک کو ناقابل تسخیر بنا کر دکھایا، نوازشریف اپنے دور میں مہنگائی 4 فیصد پر لائے، انڈسٹری لگائی۔

نوازشریف نے پاکستان کو سی پیک دیا، پندرہ سال کا بچہ نہیں جانتا کہ سی پیک گیم چینجر تھا، سی پیک لانے والے نوازشریف کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لال مسجد کے سابق خطیب پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج

اُن کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کو امید ہے کہ نوازشریف آئیں گے اور خوشحالی لائیں گے، ووٹ کی عزت صرف ووٹ ڈالنا نہیں نتائج تسلیم کرنا ووٹ کی عزت ہے۔

نوازشریف کی قیادت میں وہ پاکستان ملے گا جہاں مہنگائی نہیں ہوگی۔ قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے کوئی واٹس ایپ پر کمیشن نہیں بنے گا۔