سونیا حسین کی ’’ٹپوری لُک‘‘ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Jun 22, 2023 | 12:25:PM
 پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معاروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنے نئے کردار ’’مرشد‘‘ کے لیے ’ٹپوری لُک‘اپنا لیا ہے۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معاروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنے نئے کردار ’’مرشد‘‘ کے لیے ’ٹپوری لُک‘اپنا لیا ۔  

پاکستانی ورسٹائل اداکارہ سونیا حسین کا نیا لُک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، اس نئے لُک میں اُنہیں پہچاننا خاصا مشکل ہے کیوںکہ نازک اندام حسینہ، سونیا اس میں ایک نشہ کرنے والی خاتون بنی ہوئی ہیں۔ وہ ڈرامہ میں ’’مرشد‘‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ 

آسکر ایوارڈ جیتنے کی خواہش مند سونیا حسین اکثر اوقات ہی اپنے نت نئے کرداروں کے لیے مشکل ترین صورتحال میں خود کو ڈھالتے ہوئے نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ سگریٹ نوشی کے کردار کو ظاہر کر رہی ہے، ہاتھ میں سگریٹ پکڑے ہوئے ہے اور اسے کان پر لے جا رہا ہے۔ اداکارہ نے چھوٹے بالوں کی وگ پہنی ہوئی ہے اور وہ ایک مکمل گینگسٹر کی طرح لگ رہی ہیں۔ 

سونیا خان کا اپنی نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ نشے کے عادی افراد بھی انسان ہوتے ہیں، میرے نئے کردار ’مرشد‘ سے ملیے یہ میرے نئے پروجیکٹ کیلئے نیا لُک ہے۔

اداکارہ کا اپنے نئے ڈرامے سے متعلق مزیدلکھنا ہے کہ ’سراب میں حورین کا کردار ادا کرنے کے بعد ’مرشد‘ ایک اور کردار ہے جو میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔‘

سونیا خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ سونیا حسین کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت اور فیشن کے انتخاب سے نیٹیزنز کے دل جیت لیے۔

انہوں نے کئی ہٹ سیریلز کیے جن میں 'محبت توجھے الویدہ'، 'عشق ذہ نصیب'، 'میرے ہمراہی'، 'سراب'، 'مراسم' اور بہت کچھ شامل ہیں۔