امید ہے الیکشن کے بعد ہماری حکومت آئے گی: احسن اقبال

Jun 22, 2023 | 00:09:AM
امید ہے الیکشن کے بعد ہماری حکومت آئے گی: احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 09 مئی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی جماعت کو تباہ کیا اور سوائے احتجاج کے کچھ نہیں کیا۔

 ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا  کہنا ہے کہ امید ہے الیکشن کے بعد ہماری حکومت آئے گی، 09 مئی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی جماعت کو تباہ کیا اور سوائے احتجاج کے کچھ نہیں کیا، معیشت کی بحالی کا پروگرام میرے نزدیک بریک تھرو ہے، خلیجی ممالک سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو چاہتے ہیں، سول اور ملٹری لیڈر شپ نے ملکر ایک فریم ورک بنایا ہے، معیشت کی بحالی کیلئے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، ہم نے ملک میں انویسٹمنٹ لانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست سے نفرت، تقسیم اور تشدد پر اکسانے والوں کو ختم کرنا ہوگا: بلاول بھٹوزرداری

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے الیکشن کے بعد ہماری حکومت آئے گی، جو بھی حکومت آئے گی فریم ورک ان کیلئے مددگار ثابت ہو گا، تمام بڑے منصوبے مسلم لیگ کے دور میں بنے، حکومت سرمایہ کاری کے راستے میں تمام پتھروں کو ہٹائے گی، ہمیں ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرانا اولین کوشش ہے، پالیسیوں کا تسلسل بہت ضروری ہے۔