عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Jun 22, 2022 | 12:27:PM
عالمی مارکیٹ،خام تیل،سستا،امریکا،لندن
کیپشن: لندن برینٹ آئل گیارہ اعشاریہ پچاس ڈالر فی بیرل سستا ہوچکا ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔ امریکی خام تیل 4.10 ڈالر فی بیرل سستا ہوا۔

 امریکی خام تیل 3.74 فیصد کمی سے 105.42 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔ لندن برینٹ آئل 3.93 ڈالر فی بیرل سستا ہوا، جس کے بعد تین اعشاریہ چار تین فیصد کمی سے 110.72 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔ دو ہفتے میں امریکی خام تیل پندرہ اعشاریہ پچیس اور لندن برینٹ آئل گیارہ اعشاریہ پچاس ڈالر فی بیرل سستا ہوچکا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ: عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ، پٹرولیم مصنوعات پر مزید کتنا ٹیکس لگے گا؟

دوسری جانب حکومت اور آئی ایم ایف میں معاہدہ ہوگیا۔ آئی ایم ایف اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے کیے اقدامات پر راضی ہوگیا۔ آئی ایم ایف کا قرض پروگرام بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7 ہزار 5 ارب روپے سے بڑھا کر 7 ہزار 450 ارب روپے کرنے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جی ایس ٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 3 ہزار 8 ارب روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 3 سو ارب روپے کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

 ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف 55 ارب روپے بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے پیٹرولیم مصنوعات پر 11 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس یکم جولائی سے وصول کیا جائے، آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔