عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے شہبازشریف اور حمزہ کو ایف آئی اے بلایا گیا۔ مریم اورنگزیب

Jun 22, 2021 | 18:30:PM
عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے شہبازشریف اور حمزہ کو ایف آئی اے بلایا گیا۔ مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی۔

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان  مریم اورنگزےب نے ایف آئی اے کے دفتر کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کے این آر او اودینے کے بعد ایف آئی کی مدد سے تماشا لگانے کی ناکام کوشش کی،ایف آئی اے کا ہیڈ آفس عمران خان کا آفس ہے،تین سال سے نیب کا دفتر عمران خان کے دفتر میں رہا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد اب ایف آئی اے گٹھ جوڑ بن گیا ہے،تین سال عوام کو بیوقوف بنا کر احتساب کے نام پر سیاسی انتقام بنایا۔ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ایف آئی اے میں ساڑھے چار سو ارب کی چینی کھا لی گئی،عمران خان کے دستخط کی وجہ سے چینی مہنگی ہوئی ،ایکسپورٹ ہوئی،عوام نے ایک سو بیس روپے کلو میں چینی خریدی۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان  بجٹ پاس کروانے کیلئے جہانگیر ترین کو این ار او دیا  ،شوگر کمیشن نے باون روپے کلو سے ایک سو بیس روپے کلو چینی کیسے ہوگئی انکوائری کرنی تھی،ایک سو بیس روپے کلو چینی کیا شہباز شریف نے کی؟،جہانگیر ترین کے ذریعے چینی کی قیمت پر ڈاکہ ڈالا گیا،چینی،آٹا،گیس بجلی چوروں کو این آر او دیا گیا۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران خان کیخلاف ڈونکی راجہ کا نعرہ لگا جس کی وجہ سے بجٹ میں شہباز شریف کی تقریر نہیں ہونے دی گئی،اس کیس میں نیب نے ایک سال انکوائری کی لیکن کچھ نہ ملا،اس سوال نامے کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز جواب دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ خواتین کا ریپ اس لئے ہوتا ہے کہ ان کے کپڑے خراب ہوتے ہیں اس پر عمران خان کو شرم کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہر وہ منصوبہ نواز شریف نے شروع کیا اس پر تختی لگائی،رنگ روڈ کا منصوبہ شہباز شریف کا تھا،یہاں رنگ روڈ کھلا تو شہباز شریف کو نوٹس آیا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے موٹرویز اور ہوائی اڈے گروی رکھنے کی منظوری دیدی