پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال، وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات کے بعدبڑا اعلان

Jul 22, 2026 | 19:51:PM
پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال، وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات کے بعدبڑا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) پیٹرول پمپس اونرز  ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں ، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ  یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔

 دوسری جانب چیرمین آل پیٹرول پمپ اوونر ایسوسیشن  نےہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے،ہمایوں خان چیرمین آل پیٹرولیم ایسوسیشن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہمارے وزیر پیٹرولیم کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں جو ناکام ہوئے ہیں،وزیر پیٹرولیم ہمارے کوئی مطالبات ماننے کو تیار نہیں،ہم وزیر پیٹرولیم کی پریس کانفرنس بلکل نہیں مانتے ،ہڑتال جاری رہے گی ،ہم مل کر ڈٹ کر اپنے حقوق لیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں ؛کراچی کے  درجنوں علاقوں میں 10 گھنٹے سے زائد  دورانیہ کے لئے بجلی بند رہے گی