متحدہ مجلس عمل کو فعال کرنے کیلئے جے یو آئی سربراہ نےکاوشیں تیز   کردیں

Jul 22, 2025 | 22:48:PM
متحدہ مجلس عمل کو فعال کرنے کیلئے جے یو آئی سربراہ نےکاوشیں تیز   کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)مولانا فضل الرحمان کی غیر فعال متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے،مذہبی سیاسی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کو فعال کرنے کیلئے کاوشیں تیز  کر دیں۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے غیر فعال متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں،اس  اہم سیاسی اتحاد کے لئے مولانافضل الرحمان  نےسربراہ اسلامی تحریک علامہ ساجد نقوی ،جمیعت اہلحدیث کے سربراہ حافظ عبد الکریم اور مولانا اویس نورانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کرلیا۔ غیر فعال متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کے آپسی رابطے میں ایم ایم اے  بحالی سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، علامہ ساجد نقوی، حافظ عبد الکریم اور مولانا اویس نورانی کے درمیاں آج اہم ملاقات ہوگی،تاحال جے یو آئی کی طرف سے جماعت اسلامی کو مدعو نہیں کیا گیا، جمیعت علمائے پاکستان کے دوسرے دھڑے ابوالخیر محمد زبیر بھی تاحال ملاقات میں مدعو نہیں۔ آئندہ ہونیوالی میٹنگ میں متحدہ مجلس عمل کی فعالیت، غیر فعالیت کے اسباب سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کیساتھ غزہ اور خطے کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان سے گرینڈ قبائلی جرگے کے نمائندہ وفد کی ملاقات