بنوں: خوارج کے دو پولیس چوکیوں پر ڈرون اور جدید ہتھیاروں سے حملے ناکام

Jul 22, 2025 | 15:32:PM
بنوں: خوارج کے دو پولیس چوکیوں پر ڈرون اور جدید ہتھیاروں سے حملے ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے چوکی مزانگہ اور چوکی شیخ لنڈک پر خوارج کے حملے بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیے۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ شیخ لنڈک چوکی پر ڈرون اور مزانگہ پر جدید ہتھیاروں سے حملے کیے گئے، پولیس تھرمل کیمرہ ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت سے دہشت گرد فرار ہوئے، پولیس عمارتیں، اہلکار اور تنصیبات مکمل طور پر محفوظ رہی، یہ بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

 یہ بھی پڑھیں:200 یونٹس کا استعمال ،بجلی صارفین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخو پولیس ہر محاذ پر چوکنا اور تیار ہے، پولیس فورس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، آئندہ بھی ایسے تمام حملوں کا بھرپور اور جرات مندانہ انداز میں جواب دیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا، علاقے میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔