حمیرا اصغر اور مالک مکان میں کرائے کا تنازعہ 2019 سے جاری رہنے کا انکشاف

Jul 22, 2025 | 14:17:PM
 حمیرا اصغر اور مالک مکان میں کرائے کا تنازعہ 2019 سے جاری رہنے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جواد آصف)ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی گھر سے لاش ملنے کا معاملہ،حمیرا اصغر اور مالک مکان کے درمیان کرایے کا تنازعہ 2019 سے جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

 دستاویزکے مطابق حمیرا اصغر اور مکان مالک کے درمیان کرایے کا معاہدہ 20 دسمبر 2018 کو ہوا تھا، معاہدہ مکمل ہونے پر مکان مالک نے حمیرا اصغر کو فلیٹ خالی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مالک مکان نے دعویٰ کیا ہے کہ حمیرا اصغر نے معاہدے کے مطابق سالانہ دس فیصد اضافی رقم ادا نہیں کی۔

دستاویز کے مطابق تین جون 2021 کو مکان مالک نے حمیرا اصغر کو فلیٹ خالی کرنے کا پہلا نوٹس بھیجا۔

سترہ جون کو مکان مالک کی جانب سے حمیرا اصغر کو دوسرا نوٹس بھیجا گیا،مکان مالک کی جانب سے اضافی کرایے کی وصولی کے لئے دو نوٹسز بھیجے گئے۔

‎2019-20 کے دوران حمیرا اصغر نے چالیس ہزار روپے ادا نہیں کئے، ‎2020-21 کے دوران یہ رقم بڑھ کر92400 ہوگئی۔

‎2019-23 کے درمیان مجموعی طو پر واجب الادا رقم لاکھ 35 ہزار 84 روپے ہو گئی تھی،حمیرا اصغر نے متعدد عدالتی نوٹس کے باوجود جواب داخل نہیں کیا۔

‎21 ستمبر 2023کو عدالت نے فلیٹ خالی کرنے کے لئے ڈگری کا اجرا کیا، ‎2024 میں مکان مالک نے ڈگری پر عملدرآمد کے لئے ایگزیکیوشن درخواست دائربھی کی۔

عدالت نے مکان مالک کی درخواست پر 26 مارچ 2025 کو عملدرآمد کا حکم جاری کیا۔
مکان مالک کی جانب سے حمیرا اصغر کے زیر استعمال فلیٹ کا تالہ توڑ کر قبضہ دلوانے کے لئے درخواست دائر کی تھی۔