بھارت میں 11 سالہ بچے پر خطرناک کتا چھوڑنے کے بعد مالک ہنستا رہا، ویڈیو وائرل

Jul 22, 2025 | 10:49:AM
بھارت میں 11 سالہ بچے پر خطرناک کتا چھوڑنے کے بعد مالک ہنستا رہا، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بھارتی شہر ممبئی میں خوفناک کتے کو بچے پر چھوڑنے کے بعد مالک کے ہنسنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین سخت تنقید کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ  ایک شخص نے امریکی نسل کے پٹ بُل کتے کو ایک 11 سالہ بچے پر چھوڑ دیا جس نے بچے پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔

بچے پر کتا چھوڑنے کے بعدکتے کا مالک مسلسل ہنستا رہا اور بچے کی کوئی مدد نہیں کی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا بچہ خوف کے مارے رکشے میں دبکا ہوا ہے جب کہ پٹ بُل اس کے قریب بیٹھا ہے اور مالک سامنے کی سیٹ پر بیٹھا تماشہ دیکھ رہا ہے۔

چند لمحے بعد کتا اچانک بچے پر جھپٹ پڑتا ہے اور کئی بار کاٹتا ہے جس کے بعد بچہ بمشکل رکشے سے باہر نکل کر جان بچاتا ہے، کتا اس کے کپڑے نوچتا ہوا پیچھے بھاگتا ہے لیکن مالک تماشائی بنا رہتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ بچے حمزہ کا کہنا ہے کہ اُس نے مدد کی فریاد کی لیکن کوئی آگے نہیں آیا، سب صرف ویڈیو بناتے رہے۔ 

پولیس نے حمزہ کے والد کی شکایت پر کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

بچے کے والد نے بتایا کہ سہیل نے پارک کیے گئے رکشے میں کھیلتے بچے پر جان بوجھ کر کتا چھوڑا۔