سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ڈالر سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 39 ہزار کی حد عبور کر لی۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1107 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 324 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کس کے کہنے پر کی ؟ گرفتار شوٹر زکے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے
واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 379 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 38 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی،انٹر بینک میں ڈالر 284.95 روپے سے کم ہوکر 284.90 روپے پر آگیا ۔