سکیورٹی خدشات، پنجاب سے بلوچستان شام کے بعد سفر پر مکمل پابندی

Jul 22, 2025 | 09:52:AM
سکیورٹی خدشات، پنجاب سے بلوچستان شام کے بعد سفر پر مکمل پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بلوچستان میں مسافروں کے خلاف دہشت گردی کے واقعات کے بپیش نظر حکومت نے شام کے بعد پنجاب سے بلوچستان سفر پر پابندی عائد کر دی۔

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان عثمان خالد نے کہا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کوبواٹہ چیک پوسٹ پرروک دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شام پانچ بجے کے بعد بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ اقدام مسافروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ٹرانسپورٹروں اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ شام کے وقت سفرسے گریز کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

 یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کس کے کہنے پر کی ؟  گرفتار   شوٹر زکے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

نوٹیفکیشن کے مطابق سخی سرور اور بواٹہ میں تمام اقسام کی ٹرانسپورٹ سروسز عوامی اور نجی دونوں  کو روزانہ شام 5 بجے تک اپنی کارروائیاں بند کرنی ہوں گی۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ سفر صرف دن کی روشنی میں محدود ہے، رات کے وقت سفر کسی بھی صورت میں ممنوع ہے، تمام عوامی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو ڈی جی خان کے بس سٹینڈز پر روانگی سے قبل تمام مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنا لازمی ہوگا۔

ضوابط کے مطابق ہر عوامی ٹرانسپورٹ بس کے ساتھ دو مسلح نجی سیکیورٹی گارڈز ہونا لازمی ہے اور روانگی سے قبل یہ شرط پوری کرنا ہوگی، ہر بس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے چاہئیں جو بس کے اندر اور باہر دونوں اطراف کی نگرانی کریں تاکہ سوار ہونے، اترنے اور سفر کے دوران کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ ہر عوامی ٹرانسپورٹ گاڑی میں ٹریکنگ سسٹم اور ایک ایمرجنسی پینک بٹن بھی نصب ہونا لازمی ہے۔

نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت فوری کارروائی کی جائے گی۔