موسلادھار بارشیں ، کے پی ، گلگت بلتستان میں ہر طرف تباہی ، 16 افراد جاں بحق 

Jul 22, 2025 | 09:16:AM
 موسلادھار بارشیں ، کے پی ، گلگت بلتستان میں ہر طرف تباہی ، 16 افراد جاں بحق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  24 نیوز ) خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش سے ہر طرف تباہی، سیلاب ، لینڈ سلائینڈنگ، آسمانی بجلی ،  چھتیں گرنے کے واقعات میں  16 افراد ہلاک اور سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا۔

  تفصیلات کے مطابق  خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش سے ہر طرف تباہی، سیلاب ، لینڈ سلائینڈنگ، آسمانی بجلی ،  چھتیں گرنے کے واقعات میں  16 افراد ہلاک اور سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا،جی بی حکومت ک ے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ سیلاب نے ٹھک کے علاقے میں سیاحوں کی آٹھ گاڑیاں بہا دیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ کم از کم 15 سیاح لاپتہ ہیں جن میں سے اب تک چار لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بابوسر ہائی وے کو بھی بلاک کر دیا گیا، علاقے میں مواصلات اور بجلی کا بنیادی ڈھانچہ درہم برہم ہو گیا ہے، بہت سے لوگوں کو مقامی رہائشیوں نے پناہ دی ہے۔

لودھراں خاندان کی 4 لاشیں، 7 زخمی برآمد 

 دیامرکلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال میں لودھراں سے تعلق رکھنے والی ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

  جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک خاتون ڈاکٹر شامل ہے جن کا 3 سالہ بیٹا بھی تاحال لاپتا ہے جبکہ خاندان کا ایک اور شخص بھی سیلاب میں زخمی ہوا ہے۔ 

جاں بحق افراد کے اہلخانہ ڈاکٹرحفیظ اللہ  کا بتانا ہے کہ فیملی کے 19 ارکان سیر و تفریح کے لیے گلگت بلتستان گئے تھے،دیامر سیلابی ریلے میں بہہ کر 2 افرادجاں بحق ہوئے، ایک بچہ لاپتہ ہے جب کہ  کوسٹر میں موجود دیگر16 افراد حفاظت سے ہیں۔ 

 ڈاکٹرحفیظ اللہ نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹرمشال اور ان کے دیور فہد کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاشیں واپس لانے کی کوشش جاری ہے۔

بابوسر ٹاپ سے 15  سیاح لاپتہ  

بابوسر روڈ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے جہاں 15 سیاح گاڑیاں بہہ گئیں۔ اب تک تین لاشیں اور سات زخمی افراد کو نکالا جا چکا ہے تاہم 15 سے زائد سیاح لاپتہ ہیں۔ جی بی سکاؤٹس نے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ لودھراں کے لواحقین کو بابوسر ٹاپ پر تلاش کرنے کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

سوات میں بارش سے چھ افراد جاں بحق

سوات میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی۔ مدین میں بارش کے باعث مکان گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ تحصیل چارباغ میں سیلابی ریلا باپ اور اس کے دو بچوں کو بہا لے گیا۔  

بونیرمیں آسمانی بجلی گرنے سے دو خواتین جاں بحق 

بونیر میں گوکند کے علاقے میں آسمانی بجلی گھر پر گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پیر بابا کھوڑ میں شدید سیلاب سے مقامی بازار ڈوب گئے، سیلابی پانی دکانوں، گلیوں حتیٰ کہ پیر بابا تھانے میں داخل ہونے سے لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا۔ موبائل فون، کپڑے، گروسری، زیورات اور سولر پینل فروخت کرنے والی دکانیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ 

باجوڑ میں سیلابی ریلے سے دو بھائی جاں بحق

باجوڑ میں آج کی بارش سے سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ چینل کی رپورٹ کے مطابق باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقے غنم شاہ سے تعلق رکھنے والے دو بھائی گلبدین اور جواد خان بیٹے ضیاء الدین دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ گلبدین کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ جواد خان کی تلاش تاحال جاری ہے۔

 عارف والا میں طالب علم ڈوب کر جاں بحق 

عارف والا میں مدرسے کا نوجوان طالب علم دریائے ستلج کے بے رحم پانی میں بہہ گیا۔ امدادی کارروائیوں کے باوجود اس کی لاش ابھی تک نہیں مل سکی۔

سندھ میں بارش سے ایک شخص جاں بحق

این ڈی ایم اے کی رپورٹس نے سندھ میں شدید بارشوں سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 سکردو میں طوفانی بارش-

اسکردو میں بھی ایسا ہی حشر دیکھنے میں آیا کیونکہ طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی، متعدد رابطہ سڑکوں، گھروں اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا۔

قراقرم ہائی وے بند 

دریں اثناء شاہراہ قراقرم اور ناران بابوسر روڈ پر خطرناک صورتحال کے باعث ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بادل پھٹنے اور سیلاب کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا۔

 کہوٹہ میں لینڈ سلائیڈنگ  

کہوٹہ میں آزاد پتن روڈ کے علاقے ٹانڈہ پانی کس پر مٹی کا تودہ گرنے سے ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں اور متعلقہ محکموں نے کلیئرنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام نے راولپنڈی سے آنے والے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کوٹلی کہوٹہ روڈ استعمال کریں، جس تک صرف چھوٹی گاڑیاں ہی رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور میں آج بارش 

  اسلام آباد میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ کراچی میں بھی آج شام بارش کا امکان ہے، جب کہ لاہور میں صبح کے وقت گہرے بادل چھائے ہوئے اور ہوا میں نمی رہی، 24 گھنٹوں کے اندر بارش کی پیش گوئی کی گئی۔