بالی ووڈ  کی فلم ’’ڈان3‘‘میں ولن کے کردار کیلئے وکرانت میسی کی جگہ کرن ویر مہرا مضبوط امیدوار

Jul 22, 2025 | 00:04:AM
بالی ووڈ  کی فلم ’’ڈان3‘‘میں ولن کے کردار کیلئے وکرانت میسی کی جگہ کرن ویر مہرا مضبوط امیدوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ  کی فلم ’’ڈان3‘‘میں ولن کے کردار کیلئے وکرانت میسی کے بعد اب کرن ویر مہرا کو مضبوط امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھائیں گے۔جیسے ہی’’ڈان3‘‘ کا اعلان ہوا، مداحوں کا انتظار مزید بڑھ گیا ہے۔ْ
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  بالی ووڈ میں کئی ایکشن تھرلر اور جاسوسی ڈراما فرنچائزز موجود ہیں، لیکن ’’ڈان‘‘ کی اپنی ایک خاص فین فالوئنگ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی’’ڈان3‘‘ کا اعلان ہوا، مداحوں کا انتظار مزید بڑھ گیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وکرانت میسی کے فلم چھوڑنے کے بعد، ’’ڈان3‘‘ میں ولن کا کردار ادا کرنے کیلئے بگ باس18 کے فاتح کرن ویر مہرا کو ممکنہ ولن کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔ 

اس سے قبل اصل ’’ڈان‘‘ میں امیتابھ بچن کے بعد شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اب اس فرنچائز کو آگے بڑھاتے ہوئے رنویر سنگھ’’ڈان3‘‘ کے ہیرو ہوں گے۔ پہلے ان کے مقابل وکرانت میسی کو طاقتور منفی کردارکیلئے منتخب کیا گیا تھالیکن ان کے باضابطہ طور پر علیحدہ ہونے کے بعد فلم ساز کسی نئے چہرے کی تلاش میں تھے۔ کچھ عرصہ قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ساؤتھ انڈین اسٹار وجے دیورکونڈا کو بھی اس کردارکیلئے سوچا جا رہا ہے مگر بات فائنل نہیں ہو سکی۔ اب تازہ ترین رپورٹ کے مطابق فلم سے وابستہ ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ کرن ویر مہرا اس وقت ولن کے کردارکیلئے مضبوط امیدوار مانے جا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:’’میگھالیہ مرڈر کیس‘‘کیا عامر خان نے اگلی فلم کیلئےاچھوتی کہانی کا انتخاب کرلیا ؟