رنویر سنگھ کا پہلا کرش کون تھا؟ بالی ووڈ اداکارکا بڑا انکشاف

Jul 22, 2023 | 21:57:PM
رنویر سنگھ کا پہلا کرش کون تھا؟ بالی ووڈ اداکارکا بڑا انکشاف
کیپشن: رنویر سنگھ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سٹائلش ہیرو رنویر سنگھ نے اپنے زمانہ طالب علمی سے متعلق انکشاف کیاہے۔

اپنے نت نئے فیشن اسٹائل کے حوالے سے خبروں میں رہنے والے بالی ووڈ کے ہیرو رنویر سنگھ نے اپنی آنے والی فلم ”راکی اور رانی کی پریم کہانی “کی پروموشن تقریب میں بات کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پڑھائی میں بالکل دلچسپی نہیں تھی۔رنویر سنگھ نے انکشاف کیاکہ وہ میتھس کے مضمون میں بہت کمزور تھے اورانہیں میتھس اپنا دشمن لگتا تھا،یہی وجہ ہے کہ میتھس میں انہیں 100نمبرز میں سے انڈہ یعنی صفر ملتا تھا۔ رنویر نے تقریب کے شرکا ءسے پوچھا کیاکبھی کسی کو مائنس 10ملے ہیں اور پھر خود ہی جواب دیا کہ مجھے ملے ہیں۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ میرا پہلا کرش میری ٹیچر تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنیادی ٹیرف میں اضافے کے بعد بجلی کا فی یونٹ کتنے کا پڑیگا؟تفصیلات سامنے آگئی