پنجاب اسمبلی چلانی ہے یا نہیں؟ اسد عمر کا تہلکہ خیز بیان آگیا

Jul 22, 2022 | 14:58:PM
پنجاب اسمبلی ،اسد عمر ،تہلکہ خیز ،بیان
کیپشن: اسد عمر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زرداری کی سیاست پرانی ہوچکی۔ بند کمروں میں خریدوفروخت اب نہیں چلے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے پاس سادہ اکثریت مکمل ہے۔ جس میں پی ٹی آئی کے 176 ووٹ شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج پرویز الہٰی وزیراعلیٰ بن جائیں گے۔ جس کے بعد دیگر سیاسی جماعتیں بھی ملک میں نئے انتخابات کی بات کریں گی۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ جب تک ملک میں نظام چل رہا ہے الیکشن جیت کر پنجاب اسمبلی کو بھی چلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تخت لاہور کی جنگ، پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، ن لیگ کے ووٹ بڑھ گئے