موبائل فون سروس کی بندش کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Jul 22, 2022 | 11:38:AM
موبائل فون،محرم الحرام،جلوس،بندش،تجویز
کیپشن: تمام بڑے شہروں میں جلوس کے راستوں میں موبائل سروس بند کرنے کی تجویز/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) حکومت نے محرم میں نویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ داخلہ نے محرم میں موبائل سروس بند کرنے کے بارے میں رائے اضلاع کے ڈی پی او سے مانگ لی۔ تمام بڑے شہروں میں محرم کے جلوس کے راستوں میں موبائل سروس بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب کورونا کیسز میں ہونے والے اضافے کے باعث این سی اوسی نے محرم الحرام کے لیے ایس او پیز جاری کر دئیے، جن کے مطابق مجالس کھلی جگہوں پر منعقد کرنے یا انڈور مجالس کی صورت میں وینٹلیشن کے انتظام کی تاکید کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل پرویز الہی نے بڑا قدم اٹھالیا

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محرم کی سرگرمیوں کا انعقاد کرنے والی کمیٹیاں ماسک اور سینٹائزر کے ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنائیں۔

مجالس سے خطاب کرنے والے زاکرین اور عزادار ویکسینیشن کو یقینی بنائیں جبکہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور بچوں کو ہجوم سے دور رکھا جائے۔