دعا زہرا کے شوہر ظہیر کا اپنے اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ کی بحالی کیلئے بڑا قدم

Jul 22, 2022 | 11:22:AM
فائل فوٹو
کیپشن: دعا زہرا کے شوہر ظہیر کا اپنے اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ کی بحالی کیلئے بڑا قدم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) دعا زہرا کے شوہر ظہیر نے بینک اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ کی بحالی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ملزم ظہیر احمد اور شبیر کی جانب سے دائر درخواست پر فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کچھ دیر میں درخواست پر سماعت کرے گا۔ظہیر اور شبیر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ وہ کراچی میں دعا زہرا کیس کے ٹرائل کا سامنا کررہے ہیں، دونوں کو پیشی کے دوران سکیورٹی خدشات لاحق ہیں،  محکمہ داخلہ سندھ،آئی جی اور دیگر کو دونوں درخواست گزاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ملزم ظہیر اور شبیر کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

 یاد رہے کہ دعا زہرا کی عدم بازیابی پر سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد نادرا اور اسٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز اور اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔