آزاد کشمیر الیکشن میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

Jul 22, 2021 | 21:14:PM
آزاد کشمیر الیکشن میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو منعقد ہونے والے انتخابات کیلئے فوج بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج بلانے کی درخواست آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی تھی۔ فوج آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت بلائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستے صرف کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر کام کریں گے۔ فوج 22 سے 26 جولائی تک الیکشن ڈیوٹی پر ہو گی۔ فوج بلانے کا مقصد الیکشن کو پر امن ماحول میں منعقد کرانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان بارڈر دو منٹ میں بند کرنے کی مشقیں