افغان بارڈر دو منٹ میں بند کرنے کی مشقیں

Jul 22, 2021 | 20:28:PM
 افغان بارڈر دو منٹ میں بند کرنے کی مشقیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک فوج اور رینجرز کے دستے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک افغان بارڈر کو بند کرنے کی مشقیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں جنگ کے صورتحال کے پیش نظر پاک افغان بارڈر کو بند کرنے کیلئے پاک فوج اور رینجرز مشقیں کر رہے ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال پر صرف 2 منٹ کے اندر بارڈر سیل کیا جا سکتا ہے ۔
طورخم بارڈر کے 6 گیٹس کو کم از کم وقت میں بند کرنے کی مشقیں کی گئیں۔مسلح گروپ یا مہاجرین کے ممکنہ آمد کیلئے بھی بارڈر فورسز کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔طورخم بارڈر پر سائرن بجتے ہی جوان پلک جپکنے میں گیٹس بند کر دیتے ہیں ۔
واضح رہے کہ طورخم بارڈر پر روزانہ 16 ہزار افراد بارڈر کراس کرتے ہیں ۔ٹریڈ کیلئے بنے ٹرمینلز سے سینکڑوں کنٹینرز بارڈر کراس کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت