بے سہارا بچوں کااسٹیڈیم میں  میچ دکھانے پر  محسن نقوی کا شکریہ

Apr 26, 2024 | 09:38:AM
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی دعوت پر بے سہارا و یتیم بچوں نے پہلی مرتبہ  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان   میچ دیکھنے پر  شکریہ ادا کیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی دعوت پر بے سہارا و یتیم بچوں نے پہلی مرتبہ  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان   میچ دیکھنے پر  شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ کیلئے 140  سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کیلئے خصوصی دعوت دی تھی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی  ہدایت پر بچوں کی بہترین تواضع کی گئی، بچوں کیلئے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کی گئیں۔140 بے  سہارا،یتیم بچوں نےقذافی سٹیڈیم میں  ٹی20میچ دیکھا۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے  میچ کے اختتام پر    بچوں سے ملاقات کی اور میچ کے بارے میں پوچھا۔ بے سہارا اور یتیم بچوں نے میچ دکھانے پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔بچوں کا کہنا تھا کہ پہلی بار سٹیڈیم میں آ کر میچ دیکھا ،سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ 

مزید پڑھیں: شکارپور : مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ,3 افراد قتل ،1زخمی 

محسن نقوی کا میچ کے اختتام پر بچوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ   بچو! آپ کا شکریہ ہماری دعوت پر سٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ،آئی جی پنجاب عثمان انور و دیگر بھی موجود تھے ۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔