ٹرینوں کا شیڈول متاثر ۔۔ مسافر رل گئے  

Jul 22, 2021 | 14:08:PM
ٹرینوں کا شیڈول متاثر ۔۔ مسافر رل گئے  
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عید کا دوسرا روز، ٹرینیں وقت کی پٹری پر نہ آ سکیں، کوئٹہ اور کراچی سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، لاہور سے کراچی جانے والی تین ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔مسافر عید منانے گھروں تک نہ پہنچ سکے۔

 ریلوے انکوائری کے مطابق قراقرم ایکسپریس ساڑھے چھے گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، شاہ حسین ایکسپریس چار گھنٹے پنتالیس منٹ، گرین لائن تین گھنٹے، تیزگام دو گھنٹے پنتالیس منٹ، خیبر میل، جعفر ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس دو دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

ٹرینوں میں گھنٹوں تاخیر اور بوگیوں کی شدید قلت ہوگئی،لاہور سے کراچی جانے والی تین ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔کراچی ایکسپریس، پاک بزنس اور جناح ایکسپریس کو منسوخ کیا گیا۔کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس کے مسافروں کو شاہ حسین ایکسپریس، جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

 یہ بھی پڑھیںطوفانی بارشوں سے تباہی۔محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی