جعلی راجکماری بغض عمران میں اندھی ہوچکی :فردوس عاشق

Jul 22, 2021 | 12:36:PM
جعلی راجکماری بغض عمران میں اندھی ہوچکی :فردوس عاشق
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جعلی راجکماری بغض عمران میں اندھی ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  شکست کے خوف سے جعلی راجکماری حواس کھو بیٹھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لٹو پھٹو خاندان کی بہروپیہ آزاد کشمیر میں اپنی حکومتی کارکردگی بتائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیرمیں ترقی و خوشحالی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، کشمیرکپتان کا ہوچکا ، جس راجکماری کا اپنا چچاساتھ نہیں کشمیری کیوں اس کا ساتھ دیں گے؟۔پورے ملک میں مافیا کو عبرتناک شکست ملی، کشمیری بھی کرپٹ جماعتوں کو مسترد کر دیں گے۔ کشمیری بھی کرپٹ جماعتوں کے چہروں مہروں کو مسترد کردیں گے۔ 25 جولائی کا دن پی ٹی آئی کی جیت اور کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: کورونا سےمزید 40 افراد جاں بحق۔۔ 2158 نئے کیسز سامنے آ گئے