سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں سرکاری ذخائر ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 8 کروڑ 77لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 61 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5 ارب 17کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت میں اضافہ 98 لاکھ ڈالر رہا اور مجموعی ذخائر کا حجم 21 ارب 25 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں رد و بدل، نیا نوٹیفکیشن جاری