طاہر جاوید ملک اور مدثر مسعود چوہدری کی پیاف انجم نثار گروپ میں شمولیت

دونوں حقیقی  پیاف گروپ میں لوٹ آئے ، شمولیت سے گروپ مزید مضبوط ہو گا ' انجم نثار ، فہیم الرحمن سہگل

Jan 22, 2026 | 20:51:PM
طاہر جاوید ملک اور مدثر مسعود چوہدری کی پیاف انجم نثار گروپ میں شمولیت
کیپشن: طاہر جاوید ملک اور مدثر مسعود چوہدری کا پیاف انجم نثار گروپ میں شمولیت کے موقع پر گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طاہر جاوید ملک اور ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر مدثر مسعود چوہدری نے پیاف میاں شفقت گروپ کو خیر باد کہہ کر پیاف میاں انجم نثار گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس حوالے سے پیاف کے گلبرگ آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فہیم الرحمن سہگل ، میاں انجم نثار ،سینئر نائب صدر لاہور چیمبر تنویر احمد شیخ ،سابق صدر محمد علی میاں ، نصر اللہ مغل ،ظفر مسعود ، ذیشان سہیل ملک ،طارق نثار ،خالد پرویز ،ظفر محمود ، رانا ندیم ،خرم الیاس ،نعیم حنیف ، سجاد افضل ، احمد امین ملک ، عمر سرفراز ، شیخ عبدالمنان ،طلال بٹ ، رانا شعبان ، عامر علی اور دیگر قائدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سابق صدر لاہور چیمبر طاہر جاوید ملک اور سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چوہدری نے پیاف میاں شفقت گروپ چھوڑ کر پیاف میاں انجم نثار گروپ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ 

صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ طاہر جاوید ملک اور مدثر مسعود حقیقی پیاف میاں انجم نثار گروپ میں لوٹ آئے ہیں ۔ میاں انجم نثار نے کہا کہ دونوں قائدین کو پیاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے گروپ مزید مضبوط ہو گا ۔ اس موقع پر طاہر جاوید ملک اور مدثر مسعود چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میاں انجم نثار کی تاجر برادری کے لئے خدمات اور کاوشیں قابل ستائش ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اس پلیٹ فارم کا انتخاب کیا، انجم نثار گروپ میں شمولیت ہمارے لیے اعزاز ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ گروپ کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: