نجی کالج میں طالبہ کی دوسری منزل سے کود کر خودکشی کی کوشش ، حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب کے ضلع نارووال میں واقع ایک نجی کالج میں زیرِ تعلیم طالبہ نے دوسری منزل سے کود کر خودکشی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق کالج کی منزل سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے طالبہ شدید زخمی ہو گئی، جسے تشویشناک حالت میں لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق طالبہ کو سرجیکل ایمرجنسی میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیمیں اس کا علاج کر رہی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ ہوش میں ہے، تاہم اس کے سر کے اگلے حصے کی ہڈی فریکچر ہو چکی ہے۔
ڈی پی او نارووال نوید ملک کے مطابق طالبہ کمپیوٹر سائنس کے پانچویں سمسٹر کی طالبہ ہے تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق طالبہ نے گھریلو مسائل کے باعث خودکشی کی کوشش کی،ڈی پی او کے مطابق طالبہ کے سر پر گہرے زخم آئے ہیں جبکہ ایک ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کہاں کہاں پتنگ بازی نہیں ہو گی؟مراسلہ جاری
پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ نے کالج کے دوسرے کیمپس سے آ کر ایک اور بلاک کی دوسری منزل سے چھلانگ لگائی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ نجی کالج میں زیرِ تعلیم طالبہ کمپیوٹر سائنس 5 ویں سمسٹر میں ہے۔