ملک کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں، موٹروے ٹریفک کیلئے بند

Jan 22, 2024 | 23:30:PM
ملک کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں، موٹروے ٹریفک کیلئے بند
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) ملک کے مختلف علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں جس باعث موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس (نارتھ زون) کے مطابق موٹروے ایم 1 کو پشاور سے رشکئی تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی، سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں پر آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیزرفتاری سے پرہیز کریں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔