کون شاہ رخ خان؟

Jan 22, 2023 | 16:44:PM
کون شاہ رخ خان؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو پہچاننے سے انکار کردیا۔

بھارت میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی نمائش پر تنازع کا سلسلہ جاری ہے، جمعے کے روز بھارتی سینما (جہاں فلم پٹھان کی نمائش کی جانی تھی) میں فلم پٹھان کے پوسٹر کے پھاڑ دیے گئے تھے، یہی نہیں مظاہرین نے سنیما کے باہر فلم پٹھان کو آگ بھی لگائی تھی۔

اس حوالے سے جب میڈیا نمائندگان کی جانب سے آسام کے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا گیا تو پہلے تو انھوں نے شاہ رخ کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا اور سوال کیا کہ کون شاہ رخ ؟ کون سی فلم پٹھان؟ اس کے بعد کہا کہ خان نے مجھے فون نہیں کیا حالانکہ بالی وڈ کے بہت سے ایسے مسئلوں میں انھیں کالز کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شعیب اختر نے فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

ہمانتا بسوا سرما کے بیان کے بعد شاہ رخ خان کی جانب سے وزیراعلیٰ کو کال کردی گئی اور پھر اگلی صبح وزیراعلیٰ آسام نے بتایا کہ شاہ رخ نے مجھے کال کی اور گوہاٹی میں فلم کی اسکریننگ کے دوران ہونے والے تنازع پر خدشات کا اظہار کیا، جس کے بعد شاہ رخ کو مظاہرین کے خلاف کارروائی کے ساتھ ایسے واقعات مستقبل میں نہ ہونے کی یقین دہائی کروائی ہے۔