زندگی میں سیاست کی ضرورت نہیں : جمائما خان نے دل کی بات کہہ دی

Jan 22, 2023 | 10:52:AM
 زندگی میں سیاست کی ضرورت نہیں : جمائما خان نے دل کی بات کہہ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی  چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے سیاست سے توبہ کرلی کہتی ہیں کہ انہیں اپنی زندگی میں سیاست کی ضرورت نہیں ہے اور سیاسی لڑائیوں سے دور رہنے کے لیے سیاسی معاملات میں بحث کرنے اور حصہ لینے سے گریز کرتی ہیں۔ 

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جمائما کا کہنا تھا کہ  انہیں سیاست کو اپنی زندگی سے باہر رکھنے کی ضرورت ہے۔

ضرور پڑھیں : عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز کی نجی ہاﺅسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  پاکستان اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے طور پر پاکستان میں گزارے 10 سال کے بارے میں جذباتی انداز میں بات کی، جمائما نے  بتایا کہ وہ جان بوجھ کر سیاسی معاملات سے دور رہتی ہیں تاکہ سیاست سے جڑے تنازعات سے دور رہیں۔پاکستان انوائرمنٹ ٹرسٹ  جس کی بنیاد میرے بھائی بین نے رکھی تھی، ایک ایسے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کام کر رہا ہے جسے عالمی ماحولیاتی بحران کے کچھ انتہائی مشکل اثرات کا سامنا ہے، ان دو عظیم اسباب کو جس چیز کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے وہ ہے مالی مدد، لہٰذا بین اور مجھے پاکستان کے لوگوں کے لیے آگاہی پیدا کرنے اور انتہائی ضروری فنڈز اکٹھا کرنے پر خوشی ہے۔

 جمائما خان نے ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ لکھا ہے جو 2022 کی ایک برطانوی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری شیکھر کپور نے کی ہے،  فلم میں للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، ایما تھامسن، سجل علی، اولیور کرس، عاصم چوہدری اور جیف مرزا شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل جمائما خان اور ان کے بھائی بین گولڈ اسمتھ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) پاکستان فلڈز اپیل اور پاکستان انوائرمنٹ ٹرسٹ کی مدد میں1 لاکھ 50ہزار پاؤنڈز سے زائد رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوئے۔