عمران خان کی خوش نصیبی ہے اسکو ایسی نالائق اپوزیشن ملی،شیخ رشید

Jan 22, 2022 | 18:24:PM
شیخ رشید احمد, عمران خان, خوش نصیبی, نالائق اپوزیشن
کیپشن: شیخ رشید ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمران خان کی خوش نصیبی ہے کہ اسکو ایسی نالائق اپوزیشن ملی، اپوزیشن اسلام آباد آجائے اور شوق پورا کر لے۔
شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 2001 سے 2022 تک اس قوم کی عظیم افواج نے سویلین اداروں اورانٹیلی جنس اداروں نے ہزاروں جانوں کی قربانی دیکر دہشتگردوں کو شکست دی ،طالبان کیخلاف کامیابی حاصل ہوئی تو رہے گروپ اکا دکا وارداتیں کر رہے ہیں، اسلام آباد میں دو دہشتگرد مارے گئے جس کا ٹی ٹی پی نے اعتراف بھی کیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ ہماری قوم کو اور مورال کو شکست نہیں دے سکتی ،11 فروری کو یہ گروپس اکٹھے ہوئے ہم 150 ارب ڈالر اپنی ریاست کے دہشتگردی کی جنگ میں لگائے ۔وزارت داخلہ نے تمام آئی جیز اور رینجرز کو الرٹ رہنے کی وارننگ دی ہے ۔
شیخ رشید نے کہاکہ ہماری قوم ان مسائل کا سامنا کرنے کیلئے سینہ تان کر کھڑی ہے ،عمران خان کو حلف اٹھائے چند دن ہوئے تھے تو انہوں نے جانے کی باتیں کی عمران خان کہیں نہیں جا رہا، انہوں نے ٹریکٹر ٹرالی نہیں ریڑھا ریڑھی نکالی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ کووڈ ہے اپوزیشن اپنے فیصلوں پر غور کرے، نیشنل ایکشن پلان بن چکا ہے اس ملک میں ایسے ادارے بنا دیئے جو تمام چیزوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں،ان کاکہناتھا کہ طالبان نے گارنٹی دی کہ انکی زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی ،داعش سے بات نہیں ہوئی، بی این اے چھوٹا سا گروپ ہے ،ٹی ٹی پی کی شرائط قبول نہیں کی جاسکتی اگر وہ لڑیں گے تو ان سے لڑا جائیگا ،آج وہاں ہمارے خلاف ماحول نہیں ہے، طالبان کی مشکلات دور کرنے کیلئے عمران خان آپ دیکھیں گے خود سب سے رابطے میں ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں گیس کی قلت کب تک ختم ہو گی؟ پتہ چل گیا۔۔حماد اظہر کی انتہائی اہم پریس کانفرنس
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ 42 عالمی فورسز کو طالبان نے شکست دی اسکے بعد بعض انکے چھوٹے گروپ پاکستان میں دہشتگردی کی فضا بنانا چاہتے ہیں، انکو شکست فاش ہوگی ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمران خان کی خوش نصیبی ہے کہ اسکو ایسی نالائق اپوزیشن ملی، اپوزیشن اسلام آباد آجائے اور شوق پورا کر لے، یہ منہ اور مسور کی دال عدم اعتماد میں آپکے 25 ووٹ کم ہوں گے، انہوں نے کہاکہ سی پیک کیخلاف واقعات کئے گئے اللہ کو منظور ہوا تو عمران خان 5 سال پورے کریں گے جو لوگ کہتے ہیں ہم جا رہے ہیں انکی عقل کام چھوڑ چکی ہے نہ ہم جا رہے ہیں نہ آپ آرہے ہیں ،اگر اپوزیشن نے کوئی ایسی غلطی کی کہ جس سے جمہوری نقصان ہوا تو یہ انکا نقصان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی سفر پر پابندی لگ گئی؟ کتنے مسافروں میں کورونا کی تصدیق؟
انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی اور صدارتی نظام کا شور ہے، ابھی تک یہ کابینہ میں زیر بحث نہیں آیا، مظاہروں ریلیوں کیخلاف ہماری تیاری ہے ،عمران خان کی نیت صاف ہے، دیکھیں تھوڑی سی کھاد کی کمی ہوئی اللہ نے بارش برسا دی ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ او آئی سی کا اتنی بڑی کانفرنس ہورہی ہے ،آپ تھوڑاآگے یا پیچھے اپنی ریلی کرلیں،انہوں نے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں چین سے دور نہیں کر سکتی، ٹی ٹی پی کی شرائط اس قدر سخت تھیں کہ بات آگے نہ بڑھی، انہوں نے خود سیزفائر توڑی،ان کا کہناتھا کہ انڈیا کو شیخ رشید اور عمران خان کے علاوہ کوئی نظر نہیں آتا ،38 ناکوں کو ختم کیا ہے پہلے یہ حرام کا مال کھاتے تھے،شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کو ہندوستان ایک آنکھ نہیں بھاتا ،ہندوستان میں مسلمانوں کی زندگی کو عذاب بنا دیا گیا ہے، مسلمان انڈیا میں کرب کی زندگی گزار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں چھٹیوں سے پہلے سپیشل امتحانات۔۔!!اہم اعلان۔۔ نتائج آگئے۔۔!!