امیتابھ بچن نے بالی ووڈ کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا 

Jan 22, 2022 | 11:05:AM
امیتابھ بچن مقبولیت
کیپشن: امیتابھ بچن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 امیتابھ بچن نے بالی ووڈ کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا 
(ویب ڈیسک)بالی ووڈکے معروف اداکار امیتابھ بچن کئی دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کررہے ہیں ۔ بڑی بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن نے اپنی شہرت اور مقبولیت کو برقرار رکھا ہوااس میں کمی کسی موقع پر بھی نہیں آنے دی جو کہ بہت مشکل کام ہے ۔اب ایک نئے سروے کے مطابق عوام نے ایک بار پھر امیتابھ بچن کو مقبول ترین اداکار کیلئے منتخب کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار کی جانب سے ’موڈ آف دی نیشن‘ کے نام سے ایک سروے کیا گیا ۔ سروے میں امیتابھ بچن نے 30.6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ اکشے کمار 12 فیصد ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر آگئے۔سروے کے مطابق بالی ووڈسلمان خان اور شاہ رخ خان نے تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی، دونوں اداکاروں نے بالترتیب 7 اور 5.2 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ سروے میں پانچویں پوزیشن تامل اداکار رجنی کانت کے نام رہی۔
یہ بھی پڑھیں :
یہ بھی پڑھیں :پریانکا چوپڑا اور نک جونس بچے کے والدین بن گئے