نو ٹا ئم ٹو ڈا ئے،جیمز بانڈکی نئی فلم کی ریلیز کی تا ریخ کا اعلا ن 

Jan 22, 2021 | 19:23:PM
نو ٹا ئم ٹو ڈا ئے،جیمز بانڈکی نئی فلم کی ریلیز کی تا ریخ کا اعلا ن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24 نیوز)دسمبر 2019 میں  شروع ہونے والی کورونا وائرس کی وبا کے باعث اگرچہ ہولی وڈ کی آنے والی شہرہ آفاق فلم جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کی نمائش تین بارمو خر کی گئی مگر اب ایک بار پھر مذکورہ فلم کی ریلیز مو خر کردی گئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق جیمز بانڈ کی آنے والی فلم نو ٹائم ٹو ڈائے کو ابتدائی طور پر اپریل 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اس کی نمائش ملتوی کی گئی تھی۔بعد ازاں ٹیم نے فلم کو اکتوبر 2020 میں ریلیز کرنے کی امید ظاہر کی مگر پھر اسے نومبر 2020 تک مو خرکیا گیا تھا۔لیکن نومبر میں بھی اس کی ریلیز نہ ہوسکی تو اسے اپریل 2021 میں ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ آن لائن ریلیز کیا جائے گا۔تاہم اب فلم کی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ فلم کو اپریل کے بجائے اکتوبر 2021 میں ریلیز کیا جائے گا ۔تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر اکتوبر تک بھی سینما تھیٹرز نہ کھلے تو فلم کی ریلیز مزید وقت کے لیے مو خرکی جا سکتی ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جیمز بانڈ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر فلم کو 8 اکتوبر 2021 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔