مفتی قوی سے مفتی کا اعزاز واپس، ذہنی علاج کروایا جا رہا ہے ،ذا تی معا لج 

Jan 22, 2021 | 19:04:PM
مفتی قوی سے مفتی کا اعزاز واپس، ذہنی علاج کروایا جا رہا ہے ،ذا تی معا لج 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24 نیوز)مفتی قوی سے مفتی کا اعزاز واپس، ذا تی معا لج حافظ عبدالکبیر کا کہنا ہے کہ ان کی سوچ کنٹرول سے نکل گئی۔پوری کوشش ہے کہ ان کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں ،انہیں گھر میں آئسولیٹ کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق مفتی عبدالقوی کے چچا عبدالواحدندیم  نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہمارا  عزت والا خاندان ہے ۔ ہزاروں لوگوں کو تعلیم دی  ۔خاندان مسلکی گروہ بندی سے ہٹ کر خدمت کرتا رہا ہے ۔ آج ہم مفتی قوی سے مفتی کا لفظ واپس لے رہے ہیں ۔آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے ۔
ان کا کہنا ہے کہ مفتی قوی نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ۔ عبدالقوی کو لوگوں نے استعمال کیا اور وہ اس  سازش کو نہ سمجھ پائے۔بس وہ شہرت کے چکر میں رہے۔ہم نے ان سے موبائل لے لئے ہیں۔  اس کا ذہنی علاج کروایا جا رہا ہے۔